آسان کرنٹ اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات
آسان کرنٹ اکاؤنٹ کی سہولت عوام الناس کیلئے ہے اور اس سہولت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کی آمدن کم ہے، جو بینک کی سہولیات سے محروم ہیں /جو بینک کی سہولیات سے مستفید نہیں ہوتے اور جو عام طور پر کھلوانے کیلئے سامنے آنے والی مشکلات کی وجہ سے اکاؤنٹ نہیں کھلواتے۔ معاشر ے کے ایسے افراد میں ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت، کسان، نا خواندہ یا کم پڑھے لکھے افراد، مزدور / یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد، خواتین / گھریلو خواتین، ذاتی کام کرنے والے، پنشنرز حضرات،نو جوان افراد وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
مجموعی ڈیبٹ ماہانہ
روپے 500,000
مجموعی کریڈٹ بیلنس کی حد
روپے 500,000
یہ اکاؤنٹ کم سے کم 100روپے ابتدائی ڈیپازٹ کے طور پر ادائیگی سے کھولا جا سکتا ہے۔ تاہم اس اکاؤنٹ میں کم سے کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں۔
