وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور آدم جی لائف انشورنس کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔دستخط کرنے کی تقریب میں وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور آدم جی لائف انشورنس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے قیام کا مقصد پاکستان بھر میں بینکنگ کی سہولیات سے محروم اور محدود رسائی والے افراد کو برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس، کمیونٹی سنٹرزاور سمارٹ برانچز کے ذریعیکم قیمت، آسان اور جدید مالی خدمات کی فراہمی ہے۔ وسیلہ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈاور الائنس (alliance)، برانچ لیس بینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور بچت، قرض، رقوم کی منتقلی، انشورنس اور سرمایہ کاری کی بہترین خدمات اور سہولیات متعارف کرانے کا ارداہ رکھتے ہیں تاکہ شہری اور دیہی آبادی کے معاشی حالات میں بہتری لائی جا سکے۔